ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آزاد مارکیٹ موتی مسجد میں جمعیۃ علماء ہند کی اہم میٹنگ منعقد

آزاد مارکیٹ موتی مسجد میں جمعیۃ علماء ہند کی اہم میٹنگ منعقد

Sat, 14 Jan 2017 22:06:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پچھلی شب آزاد مارکیٹ میں واقع موتی مسجد نیا محلہ میں جمعےۃ علما ہند صدربازار ضلع کے صدر قاری ساجداحمد کی صدارت میں ایک اہم منعقد ہوئی، جس میں صوبہ دہلی کی صدر بازار ضلع کے عہدیداران وممبران نے شر کت کی۔مفتی عاقل قاسمی کی تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔اس موقع پر مفتی انیس الرحمان قاسمی نے اپنے خطاب میں جمعےۃکی خدمات سے لو گوں کو روشنا س اور ملک کی وا حد نما ئندہ تنظیم سے وا بستہ بتایا اور کہاکہ جب جب قو م و ملک کو ضرو رت پڑی توجمعےۃ علما ء ہند اپنی پو ری طا قت قوت کے ساتھ میدا ن عمل میں آ ئی۔مولانا مشاہد حسینی نے کہاکہ مو جو دہ دورمیں جمعیۃ مسلمانوں کیلئے نعمت غیر متر قبہ ہے اس کے سا تھ جڑنا چا ہئے اورہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جمعیۃ کے سربراہ کے ہاتھ کو مضبوط کر ناچاہئے۔مولانا صادق جامعی نے کہا کہ تا ریخ شا ہد ہے ہما رے اکا بر نے جمعیۃ کے پلیٹ فا رم سے اس ملک کوآزادکرایااور قوم وملک کیلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کیا۔مو لا نا انتظار حسین نے مختلف امور پر گفتگو کی اورمتعددعلاقوں میں اصلاح معاشرہ پروگرام منعقد کر نے کوآج کی ضرورت بتایا اور کہاکہ دیگر علاقوں کی مساجد میں وقتا فوقتا اصلاحی مجالس کااہتمام کیا جانااشد ضروری ہے۔اس مو قع پرمولانا مسعود عالم کاشفی، مفتی عبد الکریم قاسمی،قاری سلیم احمد،محمد شاکر، قاری افضال،مولانا فرقان قاسمی وغیرہ مو جو د تھے۔


Share: